مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے تمام سیاسی جماعتوں سے کسی بھی طرح کی
عدم برداشت کی صورت حال میں متحد رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ نئے ہندوستان
کی تعمیر میں سیاسی عدم برداشت اور سیاسی تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہونی
چاہیے۔مسٹر سنگھ نے آج کیرالہ میں بھارتیہ وچار منچ کی طرف سے منعقدہ ایک
پروگرام میں اپنی تقریر میں کہا، ہمارا مقصد نیا ہندوستان بنانے کا
ہے۔جب نیا ہندوستان کی تعمیر ہو رہی ہے تو سیاسی عدم برداشت اور تشدد کے واقعات کے لئے كوئی جگہ نہیں ہے۔